پاکستان

اگر فوج کو یمن بھجوایا گیا تو حکمرانوں کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی، انجمن طلبہ اسلام

انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے رہنما اکرم رضوی نے لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کرائے کی فوج نہیں جسے سعودی ریالوں کے بدلے یمن بھیجا جائے، سکیورٹی فورسز قومی سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہیں، یمن بھیجنا پاک فوج سے دہشت گردوں کو بچانے کی سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسیہ اندرابی کیخلاف یوم پاکستان منانے کا مقدمہ ریاستی دہشت گردی سے جس سے بھارتی ناپاک عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں، ایسے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کم نہیں کر سکے گا، پاکستانی پرچم لہرانا اور قومی ترانہ پڑھنا کوئی جرم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی کسی دوسرے ملک کے ساتھ جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے، پاک فوج کے یمن جانے سے پاکستان میں فرقہ وارانہ تناؤ بڑھ سکتا ہے، پاکستان عرب مملک کے تنازعات دور کرائے، پاکستان کو دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی واضح اکثریت پاک فوج کو یمن بھیجنے کی مخالف ہے اس لئے شریف برادران ایسی حرکت سے باز رہیں، اگر فوج کو یمن بھجوایا گیا تو حکمرانوں کو سعودی عرب میں بھی پناہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button