مشرق وسطی
بحرین: کار پر یاحسین کا اسٹیکر لگانے پر چالان کاٹ دیا گیا
شیعت نیوز: بحرین میں قابض آل خلیفہ کی اہلیبت علیہ سلام سے دشمنی کا واضع ثبوت سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ایک کار کا صرف اس بات پر چالان کردیا کہ اس نے اپنی کارپر یا حسین علیہ سلام کا اسٹیکر چسپاں کیا ہوا تھا۔
بحرین میں شیعہ اکثریتی ہیں تاہم آل خلیفہ نے شیعہ اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے یا ووٹ کے توازن کو خراب کرنے کے لئے دوسرے ممالک سے لوگوں کو بلاکر انہیں بحرینی شہریت دنیا شروع کی ہوئی ہے، جبکہ بحرین کی عوام آل خلیفہ کے خلاف برسرپیکار ہیں اور وہ ملک میں جمہوری نظام کا مطالبہ کررہے ہیں۔