پاکستان
خیبرایجنسی :پاک فوج کی کارروائی، 7تکفیری دہشتگرد واصل جہنم
خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن خیبرٹو کامیابی سے جاری ہے۔ تازہ کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان سمیت 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کےمطابق خیبرایجنسی وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں دہشتگردوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فورسز کی کارروائی میں گاڑی میں موجود 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں کالعدم لشکر اسلام کا ترجمان صلاح الدین ایوبی بھی شامل ہے۔ کالعدم لشکراسلام نے بھی صلاح الدین ایوبی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔