مقبوضہ فلسطین

جنگ غزہ میں بے گناہ شہیدوالےشہریوں کی تحقیقات کرائی جائے۔ اقوام متحدہ

شیعیت نیوز(مانترنگ ڈیسک)اقوام متحدہ نے غاصب ریاست اسرائیل کو2014کی غزہ جنگ میں1500سے زیادہ شہریوں کی شہادت جن میں ایک تہائی بچوں کی ہے،تحقیقات کراکے رپورٹ پیش کرانے کامطالبہ کیاہے۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے سربراہ مکارم ویبیسنونے گزشتہ سال جون،جولائی اوراگست کے مہینے میں غزہ جنگ میں کل2256فلسطینی شہیدہوئے ہیں،جن میں538بچے شامل ہیں۔جبکہ دوسری جانب غاصب اسرائیل کے66فوجی سمیت5شہری بھی مارے گئے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس حوالے سے ویبیسنو نے کہاہے دونوں جانب نقصانات کافرق بالکل واضح ہے،جہاں فلسطینی شہریوں کی شہادت اوریہودیوں کی ہلاکت کے درمیان کوئی تناسب ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ان شہیدہونے والےفلسطینی شہریوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جوچلتے راہ میں مارے گئے،مزیدیہ کہ زیادہ تراموات گھروں کے اوپراسرائیل کی جانب سے مارے جانے والے میزائیلوں اورتوپوں کیوجہ سے ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ویبیسنونے عمان اورقاہرہ میں میں موجودفلسطینی مہاجرین جنہوں نے اس حادثے کواپنے آنکھوں سے دیکھاتھاسے انٹرویوکرانے کی کوشش کی تھی مگرغاصب اسرائیلی حکومت نے اسے اجازت نہیں دیا۔
آخرمیں وینیسو نے کہا کہ غزہ میں اس وقت بھی ایسے میزائیل بغیرپھٹےپڑے ہوئے ہیں جواسرائیل کی جانب سے گرائے گئے تھے،جوکسی بھی وقت فلسطینی شہریوں کونقصانات پہنچا سکتے ہیں،اس کے علاوہ7000میزائیل اوربموں کوناکارہ بنائے گئے ہیں،جبکہ دوسری جانب غزہ جنگ سے متاثرۃ اس وقت ایک لاکھ سے زائد فلسطینیملک سے باہردربدرکی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button