پاکستان

دیوبندی تبیلغی جماعت پر پابندی عائد

مولانا طارق جمیل کے زیرِ صدارت چلنے والی تبلیغی جماعت پر پورے ملک میں تمام حساس مقامات، کینٹ کے علاقوں، فوجی تنصیبات اور دیگر ملکی سلامتی سے متعلق اداروں میں داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کی وجہ پورے ملک میں جاری تشدد کی لہر اور دہشتگردی میں تبلیغی جماعت کا شامل ہونا ہے۔

9 ستمبر 2014 کو کراچی میں پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ پر حملے میں نیوی جو نچلے درجے کے جو آفیسرز اور پولیس اہلکار شامل تھے، وہ تبلیغی جماعت کے انتہائی سرگرم رکن تھے۔
اُن کا مقصد انتہائی خطرناک تھا۔ وہ لوگ تبلیغ کی آڑ میں دوسروں تبلیغیوں کو لے کر ڈاکیارڈ میں داخل ہوئے اور حملہ کر کے پاکستان نیوی کے جنگی بیڑے "زوالفقار” کو ہائی جیک کر کے گہرے پانی میں لے جا کر کسی بھارتی یا یورپی جہاز کو نشانہ بنا کر پاکستان پر زبردستی جنگ مسلط کرنے کی نیت سے آئے تھے۔ مگر وقت رہتے اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ جنگی بیڑے پر موجود عملے نے اِن تبلیغیوں (دہشتگردوں) کو روکے رکھا اور پھر پاک فوج کے کمانڈوز نے موقع پر پہنچ کر ان کا صفایا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button