اسلام آباد میں 23مارچ کی پریڈ پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام‘ 2تکفیری دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

02 مارچ, 2015 00:00

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کی پریڈ پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا کر 2 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس نے کھنہ ایسٹ کے علاقے سے دو دہشت گردوں راجہ سفیر اکبر، صغیر احمد کو گرفتار کرکے 6 کلاشنکوفیں‘ سیون ایم ایم کی تین رائفلوں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ ملزمان 23 مارچ کی پریڈ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

3:25 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔