سانحہ شکارپور: گرفتاردہشت گرد کے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات

01 مارچ, 2015 00:00

شکارپور…سانحہ شکارپورکے مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کیے۔یہ بات ایس ایس پی ثاقب میمن نے بتائی اور کہا کہ ملزم چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ بم دھماکےاور ابراہیم جتوئی پر حملے میں بھی ملوث رہاہے،انھوں نے مزید کہا کہ درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ دھماکے میں گدی نشین سمیت چارافرادشہیدہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سابق ایم این اے پر خودکش حملے کی معاونت میں بھی یہی ملزم ملوث پایاگیاہے،دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتاچلالیاگیاہے۔

3:09 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔