ایران

تحریک حماس دہشتگرد تنظیم نہيں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تحریک حماس دہشتگرد تنظیم نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ارنا سے گفتگو میں علاقے کی سب سے خونخوار،یعنی صیہونی حکومت کو ایک دہشتگرد اور غیر قانونی حکومت قرار دیا۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ صیہونی حکومت فلسطینی استقامت منجملہ تحریک حماس اور تحریک جہاد اسلامی کے مقابلے میں ناتوان ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک حماس دہشتگرد تنظیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہر جگہ خواہ مصر ہو یا یمن و عراق و شام ہو یا پھر افریقہ اور یورپ ، ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اخوان المسلمین مصر میں ایک حقیقت ہے اور حقیقت پسندانہ نگاہ سے سیاسی مخالفین اور دہشتگردوں میں فرق کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردانہ اقدامات کرے گا اھل عالم اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button