پاکستان

سانحہ شکارپور،حملہ آوربلوچستان سے آیاجس نےبھیس بدل کرریکی کی،قائم علیشاہ

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سانحہ شکارپور کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ سانحہ میں ملوث خود کش حملہ آور ڈیرہ مراد جمالی سے آیا، خان پور میں ٹھہرا اور ٹھیلا والابن کر امام بار گاہ کی ریکی کرتا رہا۔

کراچی میں وزراء اور قانون نافذ کرنے والے حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعلی سندھ سید نے بتایا کہ عل کہ سانحہ شکارپور کے شدیدد زخمیوں کو فوری کراچی منتقل کیاگیا،سانحہ پر حکومی ٹیم قائم کی گئ، سانحہ شکارپور پرحکومت نےفوری ایکشن لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سانحہ میں ملوث ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری پر یراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ شکارپور کے حقائق سامنے آگئے ہیں سانحہ شکارپور کے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سانحہ شکارپور کیلئے بمبار کو بلوچستان سے لایا گیا تھا، ملزم ٹھیلے والا بن کرامام بارگاہ کی ریکی کرتارہا، ملزمان کو ثبوت کیساتھ فوجی عدالتیں پیش کریں۔

پولیس میں ہونے والے حالیہ تبادلوں اور تقریروں پر ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں تبادلوں وتقرری پر3ماہ کیلئے پابندی ہوگی، پولیس ملازمین کی تنخواہیں پنجاب سے زیادہ ہوں گی۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button