پاکستان

سندھ میں تکفیری جماعتوں کے وجود اور طالبانائزیشن کے خلاف جسقم کا احتجاج

جسقم رہنماء صالح آریسر کی قیادت میں پریس کلب تک سندھ میں بڑھتی ہوئی انتہاء پسندی اور طالبنائزیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر قوم پرست رہنماء علی حسن، حاجی خان محمد لغاری، جسقم (ب) کے ڈویژنل آرگنائزر یوسف سنگراسی ضلعی عہداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ دھرتی ہزاروں سالوں سے صوفی ازم کے حوالے سے اور پر امن دھرتی کہلائی جاتی ہے جہاں ہر فرقے کے لوگ ہمیشہ سے محبت اور پر امن طریقے سے رہے ہیں لیکن آج یہاں انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔ اس موقع پر رہنماوں نے سندھ کی عوام سے اپیل کی کہ کسی کے بہکاوے میں نا آئیں اور امن محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمنوں کی ایسی کوششوں کو ناکام کر دیں۔ مظاہرین انتہاء پسندوں کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button