لبنان

حزب اللہ کے ساتھ گفتگو قومی ضرورت ہے,سعد حریری

شیعت نیوز:لبنان کی مستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ گفتگو قومی ضرورت ہے، رائٹرز کے مطابق لبنان کی مستقبل پارٹی کے سربراہ سعد حریری نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے ساتھ گفتگو قومی ضرورت ہے، سعد حریری نے اپنے باپ رفیق حریری کے قتل کی سالگرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ قبائلی بحران کو ختم کرنے کے لئے گفتگو ضروری ہے، سعد حریری نے حزب اللہ اور المستقبل کے درمیان حالیہ دنوں میں گفتگو کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شرائط میں گفتگو بہت ضروری ہے اور مذہبی کینوں کو دور کرنے کے لئے بھی گفتگو ایک اسلامی ضرورت ہے، حریری نے کہا کہ لبنان میں صدارتی خلاء کو دور کرنے کے لئے بھی گفتگو لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button