پاکستان

کالعدم تنظیموں کے بینرزاور جھنڈوں کو فوری ہٹانے کی ہدایت

آئی جی پی سندھ غلام حیدر جمالی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ سندھ،ڈی آئی جیز حیدرآباد، میرپور خاص، سکھر ، لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی و اندرونِ سندھ میں کالعدم تنظیموں، پارٹیوں کی جانب سے کی جانے والی دل آزار وال چاکنگ،اور لگائے گئے بینرز،جھنڈوںکو فوری طور پر ہٹانے کے انتظامات کیئے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام رینج ڈی آئی جیز اپنے اپنے رینجز میں ایس ایس پیز،ایس پی ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button