پاکستان

یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

شیعت نیوز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرایک آل پارٹیز کانفرنس کراچی پریس کلب میں منعقدکی گئی، کانفرنس میں انصاف اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن،پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن، آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرکنائزیشن، المحمدیہ اسٹوڈنٹس مومنٹ، انجمن طلبا اسلام اور پنجابی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

شرکاء یوم یکجہتی کشمیر کانفرنس سے خطاب سے کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے کہا کہ کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ مذہبی و شعوری رشتہ ہے جو خون کے رشتے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔کشمیری مسلمانوں پر طویل عرصے سے ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے جو کہ انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظلوم کشمیری عوام بھارتی فوجی درندوں کا شکار ہورہے ہیں ،آئے روز کشمیروں مسلمانوں کو قتل کیا جاتا ہے یا بغیر مقدمات سالہا سال قید و بند کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسکے باوجود اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظمیں ،بھارتی مظالم پر خاموش ہے۔ بردار محمد عباس کامزید کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جس کے لئے تمام امت مسلمہ کو چاہیئے کہ وہ متحد ہو کر کشمیرکی آزادی کے لئے آواز بلند کرے۔

کانفرنس میں شریک طلبہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیرکی دھتری کے باسی ایک مضبوط بے نظیر تہذیب و ثقافت اور اسلامی اقدار کے حامل ہیں،یہ یک جان اور دو قلب ہیں،جن کو جبراً جدا نہیں رکھا جاسکتا۔ انہوں نے مزیدکہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو وطن عزیز کی شہ رگ قرار دیا جبکہ شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کومینار پاکستان کے سائے میں عملی جامہ پہنایاگیا اور پاکستان قائم ہوگیا جس کی تکمیل کشمیر کی آزادی کے بغیر مکمل نہیں ،طلبہ رہنماؤں کامزید ؂ کہنا کہ ۵ فروری مظلوم کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔کشمیر کی آزادی کے بغیر ڈاکٹر علامہ اقبال کا خواب تشنہ رہے گا۔
آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر بردار محمد عباس نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ۶ لاکھ افراد نے جام شہادت نوش کیا ، شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے، کشمیر ضرور آزاد ہوگا ،مظلوم اور دکھی انسانیت کو آزادی کی نعمت ملے گی اور تکمیل پاکستان کا ادھورا خواب جلد پورا ہوگا۔

یکجہتی کشمیر کانفرنس کے آخر میں قرارداد پیش کی گئی جس کو طلبہ رہنماؤں نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

قرارداد:
۱۔تمام طلبہ تنظیمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بھر پور حمایت کر تے ہیں اور مسئلہ کشمیر کی عوام کی امنگ کے مطابق حل کیا جائے۔
۲؂۔اقوام متحدہ کشمیر پر منظور ہونے والی قراردادوں پر فوری عمل درآمدکرائے۔
۳۔کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بھارت کے دیگر علاقوں سے ہندوں کو آباد کرانے کے عمل کی مذمت کرتے ہیں کہ جسکا مقصد کشمیر کی مسلم اکثریتی خطے کی demographyکو تبدیل کرنا ہے۔
۴۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ حیات ہے اسکے خلاف امریکی وبھارتی سازش قبول نہیں۔
۵۔کشمیر کمیٹی کی عدم فعالیت تشویشناک ہے، حکومت کشمیر کمیٹی کو فور ی فعال کرے اور طلبہ کو کشمیر کمیٹی میں نمائندگی دی جائے۔
۶۔حکومتِ پاکستان طبقاتیِ نظام تعلیم کے ختمے کے لئے اقدامات کریں۔
۷۔طلبہ یونین پر پابندی ختم کی جائے۔
۸۔۔ حکومتِ پاکستان، کشمیر کے مسئلہ کو تمام بین الااقوامی فورم پر اٹھائے

متعلقہ مضامین

Back to top button