ایران

شام پر حملے سے اسرائیل کا دہشت گرد چہرہ مزید نمایاں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات محمود علوی نے کہا کہ جنوبی شام میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رکن اور حزب اللہ لبنان کے اراکین کی شہادت نے غاصب اسرائیل کے دہشت گرد چہرہ کو مزید آشکارہ کردیا ہے ۔ ایران کے وزیر اطلاعات محمود علوی نے گزشتہ روز جنوبی شام میں ایران کی سپاہ پاسدا ران انقلاب کے رکن برگیڈیر محمد علی اللہ دادی اور حزب اللہ لبنان کے چند اراکین کی شہادت کی مناسبت پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یہ لوگ کفر کے محاذ کے مقابلے اور شام کی مظلوم قوم اور حکومت کی تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے میں مدد کے لئے اپنے مشورتی فرائض انجام دے رہے تھے اس پیغام میں آیا ہے کہ ان مظلوم شہیدوں کا پاک خون صہیونی حکومت اور تکفیری گروہوں کے رابطہ کو بے نقاب کرنے کا باعث بنا ہے ۔ محمود علوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تکفیری دہشت گرد اپنے آقاؤں کے حکم سے صہیونیوں کے فرمان پر کان دھرتے اور دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہیں اور ان کے زیر تسلط تشہیراتی مشینریوں نے اسلام ہراسی کا پروپیگنڈا کررکھاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button