پاکستان

مکتب و مسلک کے نام پر خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،مولانا حسین مسعودی

ھیئت آئمہ مساجد کے صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ہونیوالے اجتماعات اور جلوسوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے،جبکہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر اس ماہ میں ہونیوالی مجالس اور میلاد کے اجتماعات میں بھر پور شرکت کر کے یہ بات واضح کردیں کہ یہاں بسنے والے تمام مسلمانوں میں کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے ایسے عناصر کے خلاف نرمی نہ برتیں جو مذہبی اجتماعات کو نشانہ بناتے ہیں۔ایسے لوگ جو مکتب و مسلک کے نام پر انسانیت کا خون بہانے کو تیار نظر آتے ہیں وہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،یہ بات انہوں نے فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران کہی،اجتماع میں شیعہ و سنی علماء کی کثیر تعداد موجود تھی،جنہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ماہ مبارک میں افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کے قیام کیلئے اپنی کوششیں تیز کردیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button