مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کی مزید سرکوبی کے لئے سیکڑوں فوجی بھیجے جائيں گے

صیہونی حکومت کے وزيراعظم نتن یاھو نے فلسطینیوں کی مزید سرکوبی کے لئے سیکڑوں سیکورٹی اہلکاروں کو مقبوضہ قدس بھیجنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
صیہونی اخبار ہاآرتص نے اتوار کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی وزيراعظم نتن یاھو نے فلسطینیوں کی مزید سرکوبی کےلئے چارسوفوجی بیت المقدس روانہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ صیہونی حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کےتناظر میں فلسطینیوں کا احتجاج وحشیانہ طریقے سے کچلنے کے لئے قدس کا مشرقی حصہ ہر روز مظاہرین اور صیہونیوں کے درمیان مقابلہ آرائی کا میدان بنا رہتا ہے۔
اس سلسلے میں مسجدالاقصی کےادارہ اوقاف نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو مہینوں میں صیہونیوں نے مسجد الاقصی پر اپنے حملے اور جارحیت بڑھا دی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت، بیت المقدس پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا کر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ مسلمانوں سمیت کسی کو بھی مسجد الاقصی پر کوئي اختیار حاصل نہيں ہے۔
صیہونی فوجیوں اور صیہونی کالونیوں کے باشندوں نے گذشتہ ہفتوں میں غرب اردن اور قدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button