پاکستان

ایک ماہ قبل ملک میں داعش کی موجودگی کا کہا تھا، کسی نے نوٹس نہیں لیا، رحمان ملک

سندھ کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ قبل ہی ملک میں داعش کی موجودگی کا کہا تھا لیکن کسی نے بھی اس کا نوٹس نہیں لیا، میں نے پنجابی طالبان کی موجووگی کا بھی کہا تھا لیکن میری بات کو سنا ہی نہیں گیا اور میری باتوں کو تعصب کی نگاہ سے دیکھا گیا ۔مجھے خوشی ہے کہ پنجاب کی حکومت نے ان کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو سمیت دیگر شہیدوں کی مزاروں پرحاضری کے بعد کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا تھا اس وقت ہماری حکومت نہیں تھی ہم اتنے لاچار تھے کہ اس وقت شہادت کی ایف آئی آر بھی کراچی میں کسی دوسرے شخص نے داخل کرائی تھی اور واقعے کی جگہ کو ایک گھنٹہ کے اندر پانی سے دھوکر ثبوت کو ختم کردیا گیا ۔ہم نے کئی افراد کو گرفتار کرلیا جن میں 14ملزمان کو آیف آر میں نامزد کردیا جن میں سے 8 کو گرفتار کرلیا گیا اور 3ضمانت پر ہیں۔ جن میں جنرل مشرف اور دو پولیس افسر ضمانت پر ہیں۔ پانچ ملزمان کو فاٹا میں مارا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button