سعودی عرب،العوامیۃ حادثے میں شہیدہونے والا بچہ آل ربح کی تدفین۔

27 دسمبر, 2014 00:00

شیعیت نیوز{مانٹرنگ ڈیسک} سعودی عرب کے شہرالعوامیۃ میں گزشتہ دنوں آل سعود کی یلغارکے نتیجے میں شہیدہونے والابچے آل ربح کی تدفین کے موقع پربڑی تعدادمیں لوگوں نےشرکت کی۔
العالم ٹی وی رپورٹ کے شرکاء نے اس موقع پرظالم آل سعود کے خلاف مظاہرکیا جہاں شرکاء میں اپنے ہاتھوں میں بینرزآویزاں تھے جن پرحکومت کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین کاکہناتھا کہ ظالم آل سعوداگراس طریقے سے نہتے شہریوں پرہلغار کرکے خاموش کرناچاہتے ہیں تویہ ان کی بھول ہے بلکہ حکومت کی ان حرکتوں سے لوگوں میں ان کے خلاف مزید نفرتیں بڑھ جائے گی۔
آخرمیں انہوں نےیہ مطالبہ کیا کہ حکومت جلدازجلداس اندوہ ناک واقعے کے خلاف کاروائی کرکے مجرموں کوکیفرکردارتک پہنچایاجائےاورجن بے گناہ افرادگرفتار کیاگیا ہےانہیں جلدازجلدرہاکیاجائے۔
مظاہرین کے اس بڑی اجتماع نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہےکہ وہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں رونماہونے والے اس اندوہ ناک واقعے کی نوٹس لیں کہ ظالم آل سعوداپنے شہریوں کے ساتھ کیاسلوک کررہے ہیں؟۔

2:52 شام جولائی 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔