پاکستان

آئی ایس او نے نوجوانوں کی زندگیوں میں اسلامی اقدار کے احیاء کو فروغ دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری تربیت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی نظارت کے رکن علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ آئی ایس او ایک انقلاب کا نام ہے، انقلابی نوجوانوں کی پہچان خدا شناسی، اخلاص اور بصیرت ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی اجلاس عاملہ کے موقع پر حالات حاضرہ کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کی بنیاد بھی اخلاص و بصیرت کا نتیجہ تھی کیونکہ اس دور میں جب آئی ایس او کا قیام عمل میں لایا گیا لادین معاشرہ کو ایک منظم سازش کے تحت پروان چڑھایا جا رہا تھا، آئی ایس او نے نوجوانوں کی زندگیوں میں اسلامی اقدار کے احیاء کو فروغ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button