اسلام آباد: پاراچنار کی مرکزی مسجد کے امام جمعہ شیخ نواز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شیعت نیوز: معروف عالم دین اور پارچنار کی مرکزی مسجد کے امام جمعہ شیخ نواز عرفافی اسلام آباد میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق شیخ نواز عرفانی پارچنار سے اسلام آباد آرہے تھے کہ انہیں تکفیری دہشتگردوں نے ٹارگٹ کرکے شہید کردیا ہے، شہید عرفانی کا جسد خاکی اسلام آباد کے پمز اسپتال سے جامعہ امام صادق علیہ سلام میں منتقل کیا جارہا ہے۔ اس واقع کی مجلس وحدت مسلمین، تحریک جعفریہ سمیت دیگر قومی جماعتوں نے مذمت کی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مولانا شیخ نواز مجلس وحدت مسلمین کے رہنما بھی تھے۔
واضع رہے کہ 24 گھنٹوں میں ابتک ایک عالم دین سمیت 4 شیعہ مسلمانوں کو ملک کے دیگر حصوں میں ٹارگٹ کرکے شہید کیا گیا ہے۔ ان شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے والے قاتل گمنام نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے سپاہ صحابہ کے آزاد کیئے ہوئے دہشتگرد ہیں، جن پر سے گذشتہ ہفتہ ہی نواز حکومت نے پابندی ہٹائی ہے۔