ایران

تکفیری اور انتہاپسندگروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس اختتام پذیر

ایران کے مقدس شہر قم میں تکفیری اور انتہاپسندگروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس ایک اعلامیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق تکفیری اور انتہاپسندگروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس کے اعلامیے کی اہم شقوں میں مسلمانوں کے بنیادی مشترکات بالخصوص قرآن کریم ، پیمغبراسلام (ص) اور خانہ کعبہ پر تاکید اور ہرطرح کے تفرقے سے پرہیز، اسلام ناب محمدی سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور جوانوں کو علماء کے فتوؤں کے ذریعے تکفیری گروہوں میں شامل ہونے سے روکنا شامل ہے۔
جبکہ تکفیریوں کی فتنہ انگیزیوں کے پیش نظر اسلامی دانشوروں اور دینی علماء کے فعال ہونے کی ضرورت ، علماء اسلام کی جانب سے تکفیریت اور انتہاپسندی سے بیزاری اور کھلی مخالفت کا اعلان، علمائے اسلام کے درمیان علمی نشستوں کے انعقاد، اور علمائے اسلام کے کنونشن کی تشکیل اعلامیے کی دوسری اہم شقوں میں شامل ہے۔واضح رہے کہ تکفیری اور انتہاپسند گروہوں کے خطرے سے متعلق عالمی کانفرنس ایران کے مقدس شہر قم میں اتوار کے دن شروع ہوئی اور پیر کی رات اختتام پذیر ہوگئي اس کانفرنس میں ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں مسلمان علماء و مفکرین نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button