پاکستان

چوہدری نثار طالبان کے بعد اب داعش کے ترجمان بنتے جا رہے ہیں

پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پہلے طالبان کے ترجمان تھے اور اب داعش کے ترجمان بنتے جا رہے ہیں۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ سے پابندی اٹھائی جا رہی ہے جو کہ ہر پاکستانی کے لئے پرہشانی کی بات ہے میں پوچھتا ہوں کہ مولانا احمد لدھیانوی اور ملک اسحاق نے کونسے ایسے فلاحی کام کئے ہیں کہ ان پر سے پابندی اٹھائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نون لیگ سے اس لئے علیحدہ ہوئے کہ یہ جماعت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتی ہے اور انہیں فنانس کرتی ہے، حکومت یہ بات کھل کر بتائے کہ سپاہ صحابہ پر سے پابندی کیوں اٹھائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں طالبان کا نظام چاہتی ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ملک بھر میں داعش کی وال چاکنگ ہو رہی ہو اور حکومت کوئی اقدام نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داعش اور طالبان کا تو وجود ہے لیکن اگر نہیں ہے تو حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو خود ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے، نہیں تو لوگ انہیں گریبانوں سے پکڑ کر سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طاہرالقادری سے تعلقات مستحکم ہیں اور طاہرالقادری اور عمران خان علیحدہ نہیں ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button