مقبوضہ فلسطین

فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری جاری رکھنے پر نیتن یاہو کی تاکید

صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا عمل جاری رہےگا۔فلسطینی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بیت المقدس میں ایک تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری اور فلسطینیوں کی سرکوبی کا عمل، نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس عمل کو عنقریب تیز بھی کیا جائے گا۔ صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بیت المقدس میں ایک فلسیطنی شہید کے مکان کو تباہ کردیا۔ صیہونی وزیراعظم نے بھی بیت الممقدس میں صیہونی آبادکاری کا عمل جاری رکھتے ہوئے اس شہر میں اٹھتّر مزید مکانات بنائے جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں پر خود مقبوضہ فلسطین میں بھی ردعمل کا اظہار کیاگیا ہے۔ کادیما پارٹی کے سربراہ شاؤل موفاز نے بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی موجودہ صورت حال، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ واضح رہے کہ صیہونیوں نے حال ہی میں ایک فلسطینی کو دردناک طریقے سے شہید کیا ہے جس سے فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ غاصب صیہونیوں کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مسلمانوں نے منگل کے روز بیت المقدس میں ایک شہادت پسندانہ کاروائی انجام دی جس میں سات صیہونی ہلاک اور تیرہ دیگر زخمی ہوئے۔ قابل ذکر ہے کہ صیہونیوں کی جارحانہ کاروائیوں کی بناء پر اس وقت صیہونی حکومت کے زیر قبضہ علاقوں کی صورت حال سخت کشیدہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button