پاکستان

آج یوم شہادت امام زین العابدین علیہ سلام منایا جارہا ہے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 25 محرم الحرام بیمار کربلا سید الساجدین حضر امام علی ابن الحسین علیہ سلام کا یوم شہادت منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک بھر میں مجالس و جلوس عزا برآمد ہونگے جس میں سید الساجدین کی سیرت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ پاکستان میں امام سجاد علیہ سلام کی شہادت کی مناسبت سے منتی تابوت کی برآمدگی کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔ لوگوں کی کثیر تعداد ان جلوسوں میں شریک ہوکر خاندان نبوت ۂ کو امامت کی چھوٹی کڑی کا پرسہ دیتے ہیں۔

امام سجاد علیہ سلام امام حسین علیہ سلام کے فرزند ہیں اور شیعوں کے چھوتے امام ہیں، آپ واقعہ کربلا کے عینی شاہد ہیں، آپ وہ مظلوم امام ہیں جہنوں نے کربلا سے لے کر کوفہ اور شام سے زندان تک کے مصائب کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، آپ اکثر کہا کرتے تھے کے مجھے سب سے زیادہ تکلیف شام میں ہوئی اسکی وجہ امام خاندان نبوت ۂ کی مستورات کی بے پردگی بتاتے تھے کہ یزید لعین نے انہیں ننگے سر بازاروں میں پھیرایا۔ آپ علیہ سلام کو بنو امیہ کے ایک اور ظالم حکمران ہشام بن عبدالمک نے زہر دیدکر شہید کروایا، آپ 25 محرم الحرام کو شہادت کے درجہ پر فائز ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button