مقبوضہ فلسطین

حماس نے شہادت پسندانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرلی

فلسطینی تحریک حماس نے بیت المقدس میں شہادت پسندانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ فلسطینی ذریعے کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بیت المقدس میں کی جانے والی شہادت پسندانہ کاروائی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہد "ابراہیم عکاری” نے غاصب صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مقدسات اور مسجد الاقصی کے دفاع میں یہ شہادت پسندانہ کاروائی انجام دی ہے۔دوسری جانب تحریک حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بھی اعلان کیا کہ یہ شہادت پسندانہ کاروائی مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کےخلاف غاصب صہیونی حکومت کےتشدد آ میز اقدامات کا جواب ہے۔صہیونی ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیوٹ گاڑی پر سوار ایک فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کاروائی انجام دی اس حملے میں دو صہیونی ہلاک اور چودہ دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button