مشرق وسطی

بحرین میں حسینی عزاداروں پر آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز کا حملہ

بحرین میں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے نواسۂ رسوۖل حضرت اباعبداللہ(ع) اور دیگر شہداء کربلاء کی عزاداری منانے والوں پر حملہ کیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے شیعہ حسینی عزاداروں کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔ ان سیکیورٹی فورسیز نے پورے بحرین میں عزاداری کی مناسبت سے لگائے جانے والے تمام پرچم اور بینرز بھی اتار دیئے۔ بحرین میں اس سے قبل بھی آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے مجلس و ماتم اور جلوس عزا کی روک تھام کرنے کی غرض سے سترہ، الجفیر، راس رّمان اور مختلف دیگر علاقوں میں، شیعہ مسلمانوں پر حملے کئے اور عزاداری کی مناسبت سے لگائے جانے والے تمام پرچم اور بینرز بھی اتار دیئے تھے۔ بحرین کے مختلف گروہوں منجملہ جمعیت وفاق ملی نے حسینی عزاداروں پر آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسیز کے حملوں اور ان کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کے اس قسم کے اقدامات کو بحرین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button