پاکستان

امام حسین ؑ نے حق کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین کو بچالیا، ضمیر اخترنقوی

علامہ ڈاکٹر ضمیر اختر نقوی نے بو تراب امام بارگاہ میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسین ؑ نے حق کی راہ میں ثابت قدمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دین حق کو بچالیا۔ انہوں نے کہا کہ کربلا حق و باطل میں امتیاز کا نام ہے۔ رسول اکرمﷺ نے ان دونوں شہزادوں کے بارے میں گواہی دیتے ہوئے فرمایا کہ امام حسن ؑو امام حسین ؑ جنتی نوجوانوں کے سردار ہیں جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت اور جس نے ان سے دشمنی کی اس نے مجھ سے دشمنی کی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین ؑ نے اپنی جان تو اللہ کے سپرد کردی مگر باطل کے آگے کبھی سر نہ جھکایا۔ڈاکٹر ضمیر اختر نے کہا کہ مصیبت کی تمام صورتیں دیکھ لیں ظالم حکمرانوں کا ہر ظلم برداشت کیا۔ پیاسے ،بھوکے رہے ان کے جسم ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے یہ درس کربلاصبر و استقامت کی اعلیٰ مثال ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button