پاکستان

وزیر اعلیٰ سندھ کی سرپرستی میں شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مساجد و امام بارگاہوں اور مجالس کے اجتماعات پر ہونیوالے بم دھماکوں اور حملوں کیخلاف منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور شہری حکومت کی سربراہی میں شیعہ مسلمانوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ یکم محرم سے اب تک حکومت نے کالعدم مذہبی جماعت کو بے گناہوں کا خون بہانے کا لائسنس دے رکھا ہے جسکی وجہ سے آج نوبت یہاں تک آپہنچی کہ مجالس اور محرم کے اجتماعات غیر محفوظ ہیں، جسے ہم انتظامیہ کی نا اہلی کے سواء کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اجتماع سے صغیر عابد رضوی اور سید علی اوسط نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ شیعہ اکابرین محرم سے قبل انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کو متنبہہ کرچکے تھے ۔لیکن ہماری بات پر کان نہ دھرا گیا ،ان رہنماؤں نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ اپنے اتحاد اور وحدت سے دہشت گردی اور لاقانونیت کا مقابلہ کریں کیونکہ ملک دشمن وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے حکمران مسلسل دہشت گردوں کی سرپرستی میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button