پاکستان

محرم الحرام کا چاند نظر آگیا، عاشورہ 4 نومبر کو ہوگا

شیعت نیوز: محرم الحرام سن 1437 کا چاند نظر آگیا ہے، یکم محرم 25 اکتوبر بروز اتوار ہوگی، جبکہ عاشورہ محرم 4 نومبر 2014 کو ہوگا۔ محرم اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے، جبکہ محرم کی 10 تاریخ کو نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ سلام کی شہادت ہوئی۔ لہذا عاشورہ محرم کو دنیا بھر میں مسلمانوں نواسہ رسول (ص) کی یاد مناتے ہیں۔
دوسری جانب محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مقامات پر 4 بڑے مرکزی عشرے سمیت ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے جن سے مختلف عالم دین و ذاکرین خطاب کریں گے۔ نمائندے کے مطابق مرکزی عشرہ محرم چار بجے یکم تا دس محرم نشتر پارک میں منعقد ہوگا جس سے علامہ طالب جوہری صاحب خطاب کریں گے، جبکہ رات 9 بجے علامہ طالب جوہری انچولی سوسائیٹی میں خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ معروف عالم دین علامہ زکی باقری 3 مقامات پر عشرے محرم سے خطاب کریں گے، جن میں جعفرطیار فوراً مغریبن کے بعد، شریکتہ الحسین گلستان جوہر میں رات 9 بجے اور آخری کھادر میں رات گیارہ بجے مجلس سے خطاب کریں گے۔
قم سے فارغ التحصل اور لندن سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین علامہ عقیل الغروی صبح 7 بجے جناب علی متقی صاحب کے گھر عشرہ محرم سے خطاب کریں گے۔ لندن سے ہی تشریف لائے ہوئے مولانا علی رضا رضوی خراسان اور جعفرطیار میں عشرہ محرم سے خطاب کریں گے اسی طرح علامہ ضمیر اختر نقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ شبیر میثمی، علامہ نثار قلندری، علامہ حسن ظفر، علامہ محمد علی نقوی سمیت دیگر علماء و ذاکرین کراچی کے مختلف مقامات پر محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کریں گے۔ مومینن بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button