ایران

داعش پر ایرانی انٹلیجنس کی قریبی اور کڑی نظر،سید محمد علوی

شیعت نیوز :اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزیر نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم پر ایرانی انٹیلیجنس کی قریبی اور کڑی نظر ہے اور ایران نے داعش کے منصوبوں سے عراقی حکومت کو کئی بار آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹیلیجنس کے وزیرسید محمود علوی نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم پر ایرانی انٹیلیجنس کی قریبی اور کڑی نظر ہے اور ایران نے داعش کے منصوبوں سے عراقی حکومت کو کئی بار آگاہ کیا ہے۔سید محمود علوی نے کہا کہ اگر چہ داعش دہشت گردوں کی کارروائیاں شام اورعراق میں جاری ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم داعش سے بے خبررہیں کیونکہ داعش دہشت گرد تنظیم ایران سمیت پوری دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ بن گئی ہے لہذا ایرانی انٹیلیجنس بھی اس دہشت گرد گروہ کے بارے میں بہت حساس ہوگئی ہے۔ سید محمود علوی نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے داعش کے اقدامات سے عراقی حکومت کو قدم قدم پر آگاہ کیا اورہماری انہی اطلاعات کے باعث آج داعش دہشت گرد تنظیم عراق اور شام میں اپنے اصلی اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگئی ہے اور اسے شکست اور ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں داعش سے وابستہ عناصر کو گرفتار کرکے عدالتوں کے حوالے کردیا ہے اور اب وہ عناصر جو داعش سے وابستہ ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک کوئی خطا نہیں کی وہ بھی ایرانی انٹیلیجنس کی نظروں میں ہیں اور خطا کے ارتکاب سے قبل انھیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور ایرانی انٹیلیجنس کا آپس میں قریبی تعاون ہے اور یہی تعاون ایرانی انٹیلیجنس کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button