پاکستان

تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے دیگر پانچ امراء سمیت تکفیری خلیفہ ابوبکر بغدادی کی بیعت کا اعلان کردیا

شیعت نیوز: تکفیری دہشتگرد گروپ داعش کے تبلیغاتی ادارے الشباب الامہ کے مطابق کالعدم دہشتگرد گروہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے اپنے پانچ دیگر دہشتگردوں کے ساتھ خود ساختہ خلیفہ ابوبکرالبغدادی کی بیعت کا اعلان کردیا ہے۔ اس بات کا اعلان شباب الامہ نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے جبکہ اسکی آڈیو فائل بھی اس ادارے کی سائٹ پر موجود ہے۔

شیعت نیوز کی ریسرچ ٹیم کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے شاہد اللہ شاہد ، اورکزئی کے سعید خان ، کرم ایجنسی کا حافظ دولت، خیبر ایجنسی کا گل زمان، پشاور کا مفتی حسن،اور ھنگو کے خالد منصور نے دہشتگرد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کا اعلان کیا ہے۔
تحریک طالبان پاکستان جو پاکستان میں دہشتگردی کی علامت ہے، کے سرکردہ دہشتگردوں کا اسطرح دہشتگرد خلیفہ کی بیعت کا اعلان کرنا کئی خطرات کی جانب اشارہ کرتا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کے پاکستان میں داعش اپنی سرگرمیوں کا آغاز رابطوں کی صورت میں کرچکی ہے، اس حوالے سے حکومت کے کاونٹر ٹیٹر ازم ادارے کی رپورٹ بھی موجود ہے جس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ پاکستان میں داعش مدارس کے ذریعے اپنا نیٹ ورک بنارہی ہے، دوسری جانب بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں داعش کی وال چاکنگ اور جھنڈے بھی نظرآتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کے داعش کی موجودگی کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس دہشتگردی کے نئے ماڈل کو پاکستان میں آنے سے کیسے روکا جائے، اس بارے میں شیعت نیوز کی جانب سے کئی بار مطالبہ کیا گیا ہے کے جو افراد داعش کو سپورٹ کررہے ہیں یا کرسکتے ہیں انکو فوری شامل تشویش لایا جائے جن میں سرفہرت ایسی تنظیموں پر سختی سے نگاہ رکھی جائے جنکے کارکناں ماضی میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں جن میں سرفہرست، جمیت علماء اسلام، جماعت اسلامی اور سپا ہ صاحبہ لشکرجھنگوی وغیرہ شامل ہیں۔
اب جبکہ طالبان کے ان رہنماوں کی خلیفہ تکفیر ابوبکر کی بیعت کا اعلان سامنے آیا ہے تو ان افراد کو بھی شک کے دائرے میں لیا جائے وہ طالبان کے لئے ہمشہ نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ جن میں رانا ثناء اللہ، مولانا سمیع الحق، مولانا فضل الرحمن، سراج الحق، صحافی عرفان صدیقی، سلیم صحافی انصار عباسی اور حامد میر وغیرہ سمیت طالبان مذاکراتی کمیٹی کے اراکین پر نظرین سخت کی جائیں۔
مولائے کائنات نے خوارج کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا کے یہ جہاں ملیں انہیں ماردو !! کیونکہ یہ فتنہ باز لوگ نہیں یہ سدھرنے والے نہیں ہیں، اسی طرح آج کے خوارج بھی جہاں ملیں انہیں ماردو انہیں آزاد چھوڑا جائے گا تو یہ خون خرابہ کریں گے، دیکھ لیں ان خوارج کو زندہ چھوڑا گیا تو انہوں نے ایک اور نئے فتنے کا آغاز کردیا وہ بھی طالبان سے بڑا فتنہ داعش۔!!!!

متعلقہ مضامین

Back to top button