مشرق وسطی

علی سلمان، بحرین کے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل نے اس ملک میں ہر قسم کے انتخابات کے انعقاد کو ایسی حالت میں جبکہ مخالفین جیلوں میں ہیں بے اہمیت قرار دیا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شیخ علی سلمان نے بحرینی انقلابی کو شکنجے دیئے جانے اور ناانصافی پر ان کے خلاف مقدمے چلائے جانے اور حکومت مخالفین کو جیلوں میں رکھے جانے کو بحرین کے عوام کی مظلومیت کی علامت اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک حکومت مخالفین جیلوں میں ہیں، انتخابات کے انعقاد کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
شیخ علی سلمان نے وضاحت کی کہ سیاسی شخصیات کی گرفتاری اور آزادی کو سلب کیا جانا، انسانیت کے خلاف ظلم ہے اور تمام بین الاقوامی قوانین اس کو مسترد کرتے ہیں۔ بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سکریٹری نے مزید کہا کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت اس ملک کے شہریوں پر ظلم روا رکھے ہوئے ہے اور جب تک ظلم و بربریت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، بحرین کے انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button