ایران

علاقے کے امن و استحکام میں ایران کا کردار اہم ہے: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلمینٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہےکہ علاقے میں امن و استحکام قائم رکھنے میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے آج شمالی صوبے مازندران میں ایک کانفرنس میں کہا کہ ایران میں بے مثال سکیورٹی اور امن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں پائدار امن قائم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران تمام تر چیلنجوں کے باوجود اپنے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرلاریجانی نےکہا کہ ان تمام بحرانون کے باوجود جنہیں بعض ممالک ہوا دے رہے ہیں اس بات کا اعتراف مغربی ماہرین کو بھی ہے کہ ایران علاقے کا واحد ملک ہے جس میں امن واستحکام پایاجاتا ہے اور وہ امن قائم کرنے میں اہم کردار کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف مغربی ملکوں کی کوششوں کو بے نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دہشتگرد گروہ جو گوریلا جنگ کررہا ہے اس کا مقابلہ پیشہ ورانہ طور پر کیا جانا چاہیے کیونکہ بمباری کا کوئي فائدہ نہیں ہوگا اور اس سے داعش کو تباہ نہیں کیاجاسکتا۔ ڈاکٹر لاریجانی نے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف ایران کے مثبت کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران میں امن ہے اور یہ ایک عظیم سرمایہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button