آئی ایس او پاکستان کا 43واں کنونشن اختتام پزیر، برادر تہور عباس حیدری آ ئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
آئی ایس او کی مسؤلیت خدا ئے لا شریک کی جانب سے ایک امتحان ہے :نومنتخب صدر آئی ایس او تہور حیدریلاہور (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ 43واں مرکزی کنونشن سفیران ولایت اختتام پزیر ہوگیا کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلباء نے شرکت کی آخری روز سابقین آئی ایس او کا اجلاس بعنوان محفل دوستان کا انعقاد ہوا جس میں درجنوں سابقین نے شرکت کی مقررین کا کہنا تھا کہ سابقین اپنے تجربات کی بنیاد پر ممبران کی رہنمائی کر سکتے ہیں میڑک کے طلباء کے لئے محبین کنونشن کا اہتمام کیا گیا
کنونشن میں طلباء میں ہائر ایجوکیشن کی پیاس بڑھانے اور طلباء کے بہتر مستقبل سازی کے لئے ڈاکٹر ثقلین نقوی نے کیرئر گائیڈنس پر لیکچر دیا ،ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نمایا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اس موقع پر سابقہ مرکزی صدر آئی ایس او اطہر عمران طاہر بھی موجود تھے انکا کہنا تھا کہ تعلیم و تربیت ہمیشیہ آئی ایس او کا بنیادی ایجنڈا رہاہے کنونشن کے دوسری نشست میں مرکزی صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن ہوا جس میں تہور حیدری اور ابوزر مہدی کا نام سامنے آیا مرکزی مجلس عمومی کے اراکین نے بھاری اکثریت سے مرکزی صدر کے انتخاب میں حصہ لیا ۔ کنونشن کے مہمان خصوصی ایران سے تشریف لانے والی شخصیت ڈاکٹر محمد رضا بہروزی تھے آئی ایس او کے نئے میر کاواں کا اعلان علامہ حیدر علی جوادی نے کیا نئے مرکزی صدر سے علامہ ہاشم موسوی نے حلف لیا اس موقع پر مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کی مسؤلیت خدا ئے لا شریک کی جانب سے ایک امتحان ہے۔حقیقی اہداف کے حصول کیلئے ہم آہنگی اتحاد و وحدت کو فروغ دینا ہوگا آئی ایس او ملت تشیع کا قومی تشخص برقرار رکھتے ہوئے ہر اول دستہ کے طور پر کردار ادا کرے گی ۔کنونشن کے اختتام پر مال روڈ تا پریس کلب تک حمایت مظلومین جہان ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں امامیہ طلباء نے شرکت کی پریس کلب کے سامنے ریلی کے شرکاء سے نو منتخب صدر کا کہنا تھا کہ دنیا گلوبائزیشن کی طرف جا رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا میں مظلومین کی حکومت ہوگی ۔عراق،شام لبنان پاکستان غزہ میں عالمی استکبار کی مزموم سازش کے تحت مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم سکے مخالف ہیں