مسجد الاقصی پر حملہ

26 ستمبر, 2014 00:00

صیہونی کالونیوں کے شہریوں نے ایک بار پھر مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے ۔

فلسطین کے میڈیا سیل کے مطابق مسجد الاقصی کے نمازیوں نے آج صہیونی شہریوں کے اس حملے کے خلاف احتجاج کیا اور اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ اس سے پہلے صیہونی پولیس نے مسجدالاقصی کے صحن سے دس فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے ۔نئے یہودی سال کی مناسبت سے صیہونی سیکوریٹی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں سیکوریٹی کے انتظامات مذید سخت کردئیے ہیں ۔
فلسطین سے موصولہ ایک اور خبر کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود صیہونی فوجیوں نے غزہ پٹی کے قریب ساحلی علاقوں پر فلسطینی مچھیروں پر فائرنگ کی ہے ۔

8:56 صبح اپریل 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔