سعودی عرب

سعودی عرب میں موت کی سزا

سعودی عرب کی ایک عدالت نے دو افراد کو دہشتگردانہ اقدامات میں ملوث ہونے کے الزام میں موت کی سزا سنائی ہے۔ ریاض سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے منگل کے دن دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں موت جبکہ تیرہ افراد کو عمر قیدکی سزا سنائی ہے۔ ان افراد کو ایک پولیس اہلکار اور تین عام شہریوں کے قتل میں نیز جیل میں القاعدہ کے ساتھ تعاون کرنے کے سلسلے میں مجرم قرار دیا گيا۔ اس رپورٹ کے مطابق جن کو عدالت نے سزا سنائي ہے ان میں سے تین افراد غیر ملکی ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انھوں نے آتشیں اسلحے کے ساتھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور بارہ کو زخمی کردیا۔ اس کے علاوہ ان پر جیل میں القاعدہ سے وابستہ ایک گروہ تشکیل دینے اور غیر ملکی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام بھی عائد کیا گيا ہے۔ جن افراد کو عمر قید کی سزا سنائي گئی ہے ان میں دو مراکش اور ایک یمن کا شہری بھی شامل ہے۔ یورپی ممالک کے حکام کا کہنا ہےکہ قطر اور ترکی کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی حکومت بھی خطے میں داعش کی اصل حامی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button