ایران اور کینیا، باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید

23 ستمبر, 2014 00:00

ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران اور کینیاکی پارلیمانیں بالخصوص خارجہ پالیسی کمیشن اور قومی سلامتی کونسل، باہمی تعلقات کےفروغ میں نہایت اہم کردار کی حامل ہیں۔ عرب اور افریقہ کے امور میں ایران کے نائب وزيرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج تہران میں کینیا کی قومی سلامتی کمیٹی کےسربراہ محمدیوسف حاجی سے ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان بے پناہ مشترکہ تعاون کا میدان موجود ہے اور طرفین پارلیمانی ہمفکری اور تعاون سے باہمی تعاون میں فروغ کا بہتر مستقبل رقم کرسکتے ہيں۔ امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے کینیا کے ساتھ تعلقات میں فروغ اہمیت کا حامل ہے۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے علاقے میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے بارے میں کہا کہ بحران شام کے شروع میں ہی تہران نے مغربی ممالک کو بتا دیا تھا کہ دہشتگردی کی حمایت عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہے اور القاعدہ سے وابستہ گروہ، افغانستان وعراق میں دس برسوں تک کاروائي کے بعدمزيد ماہر ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر کینیا کی سینٹ کے خارجہ تعلقات اور قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ نے ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنے ملک کی دلچسپی ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ کینیا، سائنسی اور تکنیکی شعبے میں ایران کی حالیہ ترقی سے باخبر ہے اور کینیا کی حکومت اور پارلیمنٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کوفروغ دینے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

6:50 شام اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔