مقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کا دعوی مسترد

فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطینی علاقے پر راکٹ داغے جانے پر مبنی صیہونی حکومت کا دعوی مسترد کردیا ہے۔ فلسطین کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابوزہری نے منگل کی شام کو کہا کہ غزہ پٹی سے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر راکٹ فائر کۓ جانے کی کوئي علامت موجود نہیں ہے۔ سامی ابو زہری نے مزید کہاکہ تمام فلسطینی گروہ جنگ بندی کے پابند ہیں اور وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں پر راکٹ فائر کرنےکا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ لیکن صیہونی حکومت جنگ بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں پر الزام لگا کر خطے میں کشیدگي کو ہوا دینے کے درپے ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے گزشتہ شب دعوی کیا تھا کہ غزہ پٹی سے ایک راکٹ اشکول صیہونی بستی پر فائر کیا گيا ہے۔ صیہونی فوج کے ترجمان اویخائي ادرعی نے دعوی کیا تھا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ غزہ پٹی سے ایک راکٹ جنوبی اسرائيل پر فائر کیا گيا ہے لیکن اس کے نتیجے میں کوئي جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button