لبنان

تکفیری گروہ اپنے آقائوں کے ہاتھ سے نکل گئے ہیں

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ علاقے میں امریکہ کی چھتری تلے وہ لوگ ہیں، جو آج تک کسی بھی سمجھوتے پر اتفاق نہیں کر پائے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اپنی کتاب "زندگی دینے والا ولی” کی تقریب رونمائی میں کہا کہ وہ لوگ کہ جنہوں نے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش کو تشکیل دیا ہے اور اس کو پروان چڑھایا ہے، آج یہی گروہ ان کے کنٹرول سے باہر نکل گیا ہے اور اسی دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جارہا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تاکید کی کہ حزب اللہ نے بہت پہلے دہشتگرد تکفیری گروہ اور ان کے خطرناک منصوبوں کو درک کرلیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ مزاحمت نے بروقت اقدامات کر کے دہشتگرد گروہوں کے خطرناک منصوبوں کو خاک میں ملایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button