پاکستان

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کی امدادی سرگرمیاں جاری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے نمائش چورنگی، انچولی سوسائٹی، جعفر طیار، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ جہاں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام خشک اجناس اور کیش جمع کروا رہے ہیں۔ اس مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے،حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھی ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خیرالعمل فاو¿نڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت جھنگ اور مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں کارکنان عوام راشن پہنچانے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کا انجام دے رہے ہیں۔ انجینئر رضا نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے راشن اور کیش مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاو¿نڈیشن کے کیمپوں پر جمع کروائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی امداد کی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button