ایران

امریکہ مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنے کے درپے

ایران کی عوامی رضاکار فورس بسیج تنظیم کے سربراہ بریگیڈیر محمد رضا نقدی نے ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں عوامی رضاکار فورسیز بسیج کی جاری مشقوں کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوری دنیا میں اسلامی بیداری کی لہر، تیزی سے دوڑ رہی ہے اور سب کی نظریں، ایران کی حریت پسند قوم اورایران کے مقدس اسلامی جمہوری نظام پر لگی ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمن، بحرین، حجاز، افغانستان، افریقہ، مصر، اور اسی طرح بعض غیر اسلامی ملکوں تک میں بیداری کی لہر دوڑ چکی ہے اور سب ایرانی قوم سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دشمنوں نے مذہب کے نام پر ایسے گروہ تشکیل دیئے ہیں جن کا مقصد، مسلمان قوموں میں شگاف ڈالنا اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button