ایران

داعش امریکی سازش ہے، آیت اللہ مکارم شیرازی

ایران کے معروف مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف اتحاد کی تشکیل، مغربی ممالک کا علاقے میں اپنے مفادات کے حصول کے لئے، ایک ڈرامہ ہے۔ ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے تاکید کی کہ داعش ایک دہشتگرد گروہ ہے، جس کا کام مسلمانوں کے قتل عام، ان کے اموال کو غارت، بدامنی اور عوام میں رعب و وحشت پھیلانے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے اور مغربی ممالک اسلام کو بدنام کرنے کےلئے، داعش کو اسلامی حکومت کا عنوان دے رہے ہیں اور یہ مغرب کی اسلام دشمنی کی علامت ہے۔ ایران کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ مکارم شیزاری نے سعودی عرب کے مفتی اعظم کے اس بیان کی طرف جس میں دہشتگرد گروہ داعش کو اسلام سے ناآشنا گروہ قرار دیا گیا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا امریکہ نے خود دہشتگرد گروہ داعش کو تشکیل دیا ہے تاکہ، دہشتگردی کے خلاف مہم کو جواز بناکر عراق اور شام میں داخل ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button