پاکستان

طالبان سے مذاکرات گویا شیطان سے مذاکرات ہیں، علامہ امین شہیدی

ameen5مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات گویا شیطان سے مذاکرات ہیں، جو نہ صرف غیرآئینی ہیں بلکہ غیر قانونی اور پاکستان کے عوام کی توہین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت نے مذاکرات کا اعلان کیا ہے کہ ملک میں بم دھماکوں میں اضافہ اور ہر روز لاشوں کے تحفے دئیے جا رہے ہیں، یہ مذاکرات پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام سے دھوکا ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بدلے طالبان نے لاشیں اور دہشتگرد دی۔ قوم کو بتایا جائے کہ طالبان سے مذاکرات کے نتائج کیا ہیں؟۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور بھرپور آپریشن کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button