پاکستان

جب تک دہشتگردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا امن کا قیام ممکن نہیں، علامہ ساجد نقوی

sajid naqli haramiملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ اپر دیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے عام شہری سے لے کر اعلٰی افسران تک کوئی بھی محفوظ نہیں، جب تک عوام کو حقائق سے آگاہ اور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، اس وقت تک ملک میں امن و استحکام ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپر دیر میں فوجی افسران و جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی نہیں آرہی اور آئے روز دہشت گردی کی وارداتوں سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دہشت گرد ملک میں امن کے دشمن ہیں۔

سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک میں عام شہریوں سے لے کر ججز، فوجی افسران، علماء، بے یارو مددگار مسافر، صحافیوں سمیت کسی کی بھی جان محفوظ نہیں، عبادت گاہوں سے لیکر اقلیتی برادری تک تمام طبقات دہشت گردی کا شکار ہیں۔ پورا ملک بدامنی کی تصویر بنا ہوا ہے، اس لئے اب وقت ہے کہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے، کیونکہ جب تک دہشت گردوں کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا، اس وقت تک ملک میں امن و استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ اس موقع پر انہوں نے اپر دیر سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے فوجی افسران و جوانوں کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ فوجی افسران و جوانوں کی ملکی دفاع کیلئے قربانیاں لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button