پاکستان

لشکر جھنگوی کے رہنماملعون ملک اسحاق کو رہا کرنیکی ہدایت

malon mallik ishaqوفاقی حکومت کی ہدایت پر پنجاب حکومت نےکالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رہنما ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ملعون ملک اسحاق کی رہائی سے عصمت اللہ معاویہ گروپ اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی سے مذاکرات کے حکومتی فیصلے کے بعد حکومت پنجاب نے ملعون ملک اسحاق کی نظربندی ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے،ملعون ملک اسحاق کو کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد 22فروری کو نظر بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس میں کئے جانے والے فیصلوں کے بعد لشکر جھنگوی سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو ملعون ملک اسحاق کو رہا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت رہائی کے بعد ملعون ملک اسحاق سے براہ راست رابطہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان کو اہل سنت والجماعت کے سربراہ ملعون مولانا لدھیانوی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button