پاکستان

جسٹس مقبول باقر پر حملہ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

maqboolچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کل اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اور سینئر ججز شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیر عالم نے جسٹس مقبول باقر پر حملے سے متعلق جمعرات کو صبح 10 بجے ہائی کورٹ کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ سمیت اعلیٰ حکام اور سینئر ججز شریک ہوں گے۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جسٹس مقبول باقر پر حملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button