پاکستان

بلال کالونی امام بارگاہ حیدری پر فائرنگ اور دستی بم حملہ5 شہید20 زخمی

jangکراچی : کورنگی بلال کالونی میں واقع درگاہ ٹکر شاہ امام بارگاہ حیدری پر سپاہ یزید اور لشکر جنگلی کی فائرنگ اور دستی بم سے حملہ ۔
شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق 5 افراد شہید اور 20 افراد زخمی ہوئے ہیں میتوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شہید ہونے والوں میں شہید شفیق احمد ولد مظاہر علی اور شہید سید قربان علی شامل ہیں نمائندے کی اطلاعات کے مطابق بلال کالونی میں 12 افراد دستی بم حملے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 8 افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
شہید شفیق احمد اور شہید مہران علی کے جسد خاکی کو جناح ہسپتال سے حسینی امام بارگاہ عوامی کالونی منتقل کیا گیا۔ ۔جبکہ 3 شہداء کے جسد خاکی کو اُنکے آبائی گاوں روانہ کردی گیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button