پاکستان

تکفیری دہشت گردوں نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا

fazlu sspکالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی نے کوہاٹ اور ہنگو میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ سپاہ صحابہ نے جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے خلاف جنگ کا اعلان تکفیری دہشت گردوں کے ایک ساتھی کی ہلاکت کے بعد کیا ہے۔واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کا ایک دہشت گرد فرید خان پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گیا تھا تاہم انتخابات میں آزاد امید وار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی جسے چند روز قبل قتل کر دیا گیا تھا۔
تکفیری دہشت گرد فرید خان کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کا ہنگو کا صدر تھا جس نے ہنگو میں جمعیت علماء اسلام فضل الرحما ن گرو پ کے امید وار کے سامنے مخالف اور آزاد حیثیت سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیا تھا جس کے باعث اسے ہنگو میں قتل کر دیا گیا ہے ،کہا جا رہاہے کہ انتخابات میں شکست کھانے والے جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے امید وار اور ان کی پارٹی اس قتل میں ملوث ہے۔
منگل کو سی این بی سی پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے دہشت گردو ں کے کمانڈر مفتی حامد کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب تکفیری دہشت گرد فرید خان کی ہلاکت کے بعد ناصبی تکفیری دہشت گرد گروہ کالعدم سپاہ صحابہ نے جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔کالعد م دہشت گرد تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے اپنے دہشت گرد کی ہلاکت میں ملوث ایک جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکن کے گھر کو تباہ کر دیا ہے اور اس کے گھر کے چھ افراد کو قتل کر دیا ہے۔اس واقعہ کے بعد ہنگو میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button