پاکستان

کراچی، برسی امام خمینی (رہ) کا مرکزی اجتماع آج منعقد ہوگا

imam komainiبرسی امام امت امام خمینی (رہ) کے موقع پر شہر قائد کا مرکزی اجتماع آج یکم جون، بروز ہفتہ، بریٹو روڈ سولجر بازار میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ حجتہ السلام والمسلمین علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، اصغریہ آرگنائزیشن کے سرپرست حجتہ السلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی، متحدہ علماء محاذ کے چیئرمین مفتی اسلم نعیمی، حجتہ السلام والمسلمین علامہ علی مرتضیٰ زیدی، حجتہ السلام والمسلمین اصغر حسین شہیدی خطاب کریں گے جبکہ شجاع رضوی، علی صفدر رضوی اور علی دیپ رضوی اپنے کلام کے ذریعے امام خمینی (رہ) کو نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ یہ اجتماع امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، ناصران امام فاؤنڈیشن، امامیہ آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان اور اصغریہ آرگنائزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button