پاکستان

ٹارگٹ کلنگ پر ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، شبر رضا

shabarجعفریہ الائنس کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل شبر رضا نے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔ فیڈرل بی ایریا میں علماء و معززین کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلسل ہونے والی قتل و غارت گری سے عوام پریشان ہیں۔ منتخب حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی مایوسی ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی موجودگی میں شیعہ مسلمان تسلسل کے ساتھ قتل ہو رہے ہیں لیکن قاتلوں کو گرفتار کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور زیادتیوں کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو ہم احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button